حکومت سخت جائیداد، تعمیراتی قوانین نافذ

کراچی میں متعدد رہائشی منصوبے برسوں سے نامکمل ہیں جبکہ کئی بلڈرز وقت پر فلیٹس اور پلاٹس کی فراہمی میں ناکام رہے ہیں

“کنزیومرز پروٹیکشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ رئیل اسٹیٹ” قائم کر دی ہے جو وائس چیئرمین سی اے پی محمد کمال مغل کی سربراہی میں کام کرے گی۔

کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان چیئرمین کوکب اقبال کی وائس چیئرمین سی اے پی محمد کمال مغل کے ہمراہ ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین سے ملاقات

کراچی……کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے وائس چیئرمین سی اے پی محمد کمال مغل کے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور کراچی میں بلڈرز اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے متعلق صارفین کی شکایات اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی

ملاقات کے دوران کوکب اقبال نے کہا کہ کراچی میں متعدد رہائشی منصوبے برسوں سے نامکمل ہیں جبکہ کئی بلڈرز وقت پر فلیٹس اور پلاٹس کی فراہمی میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث صارفین شدید مالی اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تجویز دی کہ حکومت کو دبئی کی طرز پر سخت جائیداد اور تعمیراتی قوانین نافذ کرنے چاہئیں تاکہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے اور صارفین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کوکب اقبال نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بعض بلڈرز بغیر قانونی ملکیت اور زمین کے عوام سے بکنگ وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر کوکب اقبال نے ڈی جی ایس بی سی اے کو آگاہ کیا کہ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے “کنزیومرز پروٹیکشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ رئیل اسٹیٹ” قائم کر دی ہے جو وائس چیئرمین سی اے پی محمد کمال مغل کی سربراہی میں کام کرے گی۔

مزید برآں محمد کمال مغل کو اس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں صارفین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

کمیٹی کے اراکین درج ذیل ہیں:
1۔ ناصر خان
2۔ شاہد انصاری
3۔ خواجہ نعمان آثر
4۔ عبداللہ احمد

ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین نے کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی عوامی فلاح کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ عوامی مفاد میں سی اے پی کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں