معرکہ حق سہ روزہ پروگراموں کا اعلان

​ مئی (9 )2025 “معرکہ حق” اور پاک فوج کی فتحِ عظیم کی مناسبت سے ایم کیو ایم نے ملک گیر سہ روزہ پروگراموں کا اعلان کردیا

مئی(9) کو پریس کلب پر عظیم الشان عوامی اجتماع جبکہ 10 مئی کو مقامی ہوٹل میں پروقار تقاریب کا انعقاد ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار

​گزشتہ برس 9 مئی کو افواجِ پاکستان کے جوان سرخرو ہوئے اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی کے تاجر، دانشور اور عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ ​ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادر آباد مرکزِ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی “معرکہ حق” کی مناسبت سے تین روزہ خصوصی پروگراموں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو دشمنوں اور ملک دشمن عناصر کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان آرمی نے جو تاریخی فتح حاصل کی وہ مادرِ وطن کے استحکام کی ضمانت ہے،

انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ 9 مئی کو کراچی پریس کلب پر ایک عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کرے گا، ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر 10 مئی کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروگرام منعقد ہوگا

جہاں کراچی کی بزنس کمیونٹی، صنعتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد شرکت کریں گے، جبکہ سابق گورنر سندھ کی رہائش گاہ پر شہر کے معززین کے اعزاز میں پروگرام منعقد ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے وقار اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا ہے

اور یہ تین روزہ پروگرام دراصل اس عزم کی تجدید ہے کہ کراچی کا بچہ بچہ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی شرپسندی یا موروثی سیاست کے بتوں کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان مرکزی رہنما ارشد حسن، شکیل احمد، زاہد منصوری، اراکین اسمبلی ڈاکٹر نگہت شکیل، افتخار عالم، فوزیہ حمید، جمال احمد بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں