صدر یاسمین بٹ کی زیر صدارت تنظیمی استحکام پر زور
بینظر بھٹوشہید کو خراجِ عقیدت، خصوصی دعا
9 مئی کی تیاریوں اور بلدیاتی انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور
گراس روٹس سطح تک تنظیم کو فعال بنانے پر اتفاق
کراچی…… پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس صدر یاسمین بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے جمہوریت، بالخصوص قائدِ ملت بینظر بھٹو شہید کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عہدیداران شیہنیلا خانزادہ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات لیلیٰ پروین، خدیجہ چانڈیو، نصرت ڈیپر، فائزہ گبول اور دیگر بھی موجود تھیں۔
اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کے بیانیے کو ہر سطح پر مؤثر انداز میں پہنچایا جائے۔
آنے والے بلدیاتی انتخابات (کنٹونمنٹ بورڈ) کے لیے ایک جامع اور ٹھوس حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔ صدر یاسمین بٹ نے عہدیداران کو ہدایت جاری کیں کہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے۔
تمام عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نچلی سطح (گراس روٹس) تک تنظیم کو فعال بنانا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
صدر یاسمین بٹ نے تمام شرکاء کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ویمن ونگ ہر سیاسی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر متحد اور تیار ہے