ڈاکٹر عشرت العباد خان کا شاندار خیرمقدم، بلوچستان میں ایم پی پی کی تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی
میری پہچان پاکستان — بلوچستان میں تنظیمی سرگرمیوں کا نیا دور
کوئٹہ ……….. بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میری پہچان پاکستان پارٹی کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں پارٹی قیادت کے اہم رہنما ڈاکٹر عشرت العباد خان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔
اس موقع پر ملک نصیر محمد اور دیگر ساتھیوں کی باقاعدہ شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ نئے شامل ہونے والے اراکین نے حلف کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور میری پہچان پاکستان پارٹی کے نظریے، سوچ اور وطن دوستی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پارٹی کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے نئے شامل ہونے والے اراکین کا خیرمقدم کیا اور اسے پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔
پارٹی کے مرکزی رہنما نیہال احمد صدیقی، میری پہچان پاکستان پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پاکستان بھر کے انچارج نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی عوامی خدمت، تنظیمی استحکام اور سیاسی شعور کے فروغ کے لیے عملی طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی شمولیتیں پارٹی کی مضبوط ہوتی ہوئی بنیادوں کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قیادت میں پارٹی ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں تیزی سے منظم ہو رہی ہے اور کارکنان کا اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئے شامل ہونے والے اراکین کے ساتھ مل کر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔