ادارہ ترقیات کراچی کا ڈیجیٹل انقلاب

کراچی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری کے ڈی اے کا ڈیجیٹل انقلاب، اب دفتروں کے چکروں سے ملے گی ہمیشہ کے لیے نجات
ممبر ایڈمنسٹریشن شیخ فرید کو دی گئی بریفنگ منصوبے کی باقاعدہ منظوری کے بعد فوری عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا

کراچی(رپورٹ: سید محبوب احمد چشتی) شہریوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ادارہ ترقیات کراچی) میں ایک تاریخ ساز منصوبے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ اس نئے نظام کے تحت برسوں سے رائج فرسودہ کاغذی ریکارڈ کو جدید کمپیوٹرائزڈ اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ادارے میں شفافیت لانا اور عوامی شکایات کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے شہریوں کو اب اپنے پلاٹوں اور جائیداد سے متعلق معلومات کے لیے سوک سینٹر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی

بلکہ وہ تمام تفصیلات اپنے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔بارکوڈ فائل ٹریکنگ سسٹم فائلوں کی گمشدگی اور تاخیر کو روکنے کے لیے جدید بارکوڈ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے ہر فائل کی نقل و حرکت کی فوری ٹریکنگ ممکن ہوگی محکمہ لینڈ  کی تمام کارروائیوں کی مانیٹرنگ براہِ راست کی جائے گی تاکہ بدانتظامی کا کوئی خدشہ باقی نہ رہے۔یہ منصوبہ نہ صرف کے ڈی اے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ کراچی کے عوام کو برسوں پرانے فرسودہ نظام اور دفاتر کے چکروں سے بھی نجات دلائے گا۔

ممبرایڈمنسٹریشن شیخ فرید کو دی گئی بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری کے بعد اس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا، جس سے کے ڈی اے ایک جدید اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گا۔منصوبے کی حتمی منظوری کے بعد اس پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں