ادارہ ترقیات کراچی پروقار تقریب کا انعقاد

ادارہ ترقیات کراچی پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی …… ادارہ ترقیات کراچی کے سینئر افسر ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ یو ڈی رفیق احمد کھوڑو کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، سیکرٹری کے ڈی اے ارشد خان سمیت دیگر سینئر افسران جمیل احمد، ریاض احمد راشد، محمد زاہد، محمد شاہد، عباس علی، عزیز عباسی اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے کہا کہ رفیق احمد کھوڑو ادارے کا قیمتی اثاثہ رہے ہیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دیانتداری کے ساتھ ادارے کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں۔تقریب کے اختتام پر رفیق احمد کھوڑو کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں