یوم سلام سنیٹیشن سینٹری ورکرز خدمات

یکم اپریل 2026 کے ایم سی جوائنٹ أفیسرز أفیشلز ایکشن کمیٹی کے ذیر اہتمام سلام سینیٹیشن ڈے منایا گیا ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی ھیڈ أفس میں منعقدہ تقریب میں ایکشن کمیٹی بشمول سجن یونین سی بی اے و یونائٹڈ ورکرز یونین افسران و أفیشلز و سینٹری ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

یکم اپریل کو منایا جانے والا سلام سنیٹیشن ڈے دراصل سینٹری ورکرز کی عظیم خدمات پر سوسائٹی و یونینز کا خراج تحسین ہے ۔

گورنر سندھ نہال ھاشمی و وزیر بلدیات کی جانب سے سلام سینٹیشن ڈے کا اعتراف خوشگوار سماجی حوصلہ افزائی کی جانب قدم ہے ۔

کراچی…….(سلام سینیٹیشن ڈے) کے ایم سی أفیسرز أفیشلز ایکشن کمیٹی 7 سال سے اس دن کی افادیت پر پروگرام منقد کررہی ہے ۔ے ایم سی جوائنٹ أفیسرز أفیشلز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سلام سینیٹیشن ڈے یکم اپریل 2026 کو منایا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ ایکشن کمیٹی نعیم جمال ۔صدر ایکشن کمیٹی أصف خان جنرل سکریٹری سید ناصر رضا جہانگیر الدین ناظم رضا برھان الحق سلمان حسین و اشتیاق خان نے شرکت کی جبکہ ایکشن کمیٹی کی دعوت پر سجن یونین کے صدر سید ذوالفقار شاہ نذیر احمد عباس شاہ اور یونائٹڈ ورکرز یونین کے صدر جبیب الرحمن اعوان الیاس سندھو گل اسلام و انور بلوچ نے شرکت کی جبکہ ڈایریکٹر پے رول انور سعید اور ڈپٹی ڈائریکٹر خرم انصاری نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں سینٹری ورکرز سے یکجہتی کے طور پر کیک کاٹا گیا اور بعد ازاں شرکاء نے سینٹری ورکرز کو ان کی صفائی ستھرائی کے ضمن میں خدمات کو سراھا اورخراج تحسین پیش کیا ۔ایکشن کمیٹی نے موقف دیا کہ یہ ہمارا المیہ ہے کہ محنت کش و سینٹری ورکرز پورا سال اپنی خدمات انجام دیتے ہیں تاہم یہ اپنی تنخواہوں کے نوٹیفائڈ اضافے سے بھی لگ بھگ پورے سال سے محروم ہیں کمیٹی نے کہاکہ حکام کو اس امر کی جانب توجہ دینی چاہئے کہ جو چند عناصر سینٹری ورکرز و محنت کشوں کی اجرت کے حکمنامہ کو ہوا میں اڑا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف احتساب کا عمل ہونا چاہئے کمیٹی نے کہاکہ جو10 اور 12 پرسنٹ تنخواہ اضافہ فیڈرل حکومت و سندھ حکومت سے نوٹیفائڈ ہے اس اضافہ سے کے ایم سی تاحال محروم ہے جبکہ المیہ یہ ہے کہ اس ظلم پر ایکشن لینے والا بھی کوئی نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں