ڈ پٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار علی میمن نے چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ
حالیہ برساتی صورتحال کے پیشِ نظر نکاسیٔ آب کے انتظامات، سیوریج نظام اور صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ
ہنگامی بنیادوں پر فوری نکاسی کو یقینی بنایا گیامتعلقہ عملے کو موقع پر ہی سخت اور واضح ہدایات جاری
کراچی ……… ڈ پٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار علی میمن نے چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ایک نہایت اہم، جامع اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ برساتی صورتحال کے پیشِ نظر نکاسیٔ آب کے انتظامات، سیوریج نظام اور صفائی ستھرائی کے امور کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا گیادورے کے دوران جن مقامات پر حفاظتی رنگز موجود نہیں تھے، وہاں فوری طور پر رنگز کی تنصیب عمل میں لائی گئی، جبکہ جہاں بارش کا پانی جمع تھا وہاں ہنگامی بنیادوں پر فوری نکاسی کو یقینی بنایا گیا۔ متعلقہ عملے کو موقع پر ہی سخت اور واضح ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت، لاپروائی یا تاخیر کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔مزید برآں صفائی و نکاسیٔ آب کے عمل کو مزید مؤثر، منظم اور تیز رفتار بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور پورے ٹاؤن کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا، تاکہ ہر ٹیم ا پنی ذمہ داری کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں فرائض سرانجام دے سکے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن دونوں خود فیلڈ میں موجود رہے اور تمام جاری کاموں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے موقع پر ہی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنایا، جس سے انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار علی میمن نے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاچیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نہایت محنت، دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ عوامی مسائل کے حل میں مصروفِ عمل ہیں۔ ان کی ذاتی نگرانی میں کیے جانے والے اقدامات نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ ان کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں، جو ایک بہترین انتظامی مثال ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ کاری کے باعث مسائل کو بروقت حل کیا جا رہا ہے اور یہی مربوط حکمتِ عملی آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا:
“منگھوپیر ٹاؤن کے عوام کو درپیش مسائل کا فوری اور دیرپا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ نکاسیٔ آب، صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو ہر سطح پر بہتر بنایا جا سکے۔
ہماری ٹیم ہمہ وقت متحرک ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہاہماری بھرپور کوشش ہے کہ منگھوپیر ٹاؤن کو ایک صاف، محفوظ اور مثالی علاقہ بنایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور ہر یوسی میں جاری کاموں کی خود نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کام کے معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔”
ڈ پٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار علی میمن اور چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا”تمام شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، کچرا نالوں اور سیوریج لائنز میں پھینکنے سے مکمل گریز کریں اور بلدیاتی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کیونکہ ایک صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی ترقی، بہتری اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا رہے گا۔