برسات کے بعد صفورا ٹاؤن متحرک

برسات کے بعد صفورا ٹاؤن متحرک

برساتی پانی کی نکاسی کے کام کی ہنگامی بنیاد پر انجام دہی

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو کے ہمراہ شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ

وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ بھی نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے علاقوں میں موجود

ڈی واٹرنگ پمپس ومینوئل نکاسی آب کے ذریعے شاہراہوں اور علاقوں کو صاف کرنے کا عمل جاری

تیز برسات کے بعد نکاسی آب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں،راشد خاصخیلی

مزید برسات نہ ہوئی تو چند گھنٹوں میں صفورا ٹاؤن کی صورتحال درست کرلی جائے گی،راشد خاصخیلی

نکاسی آب کے کام برق رفتاری سے سر انجام دیکر اپنی نگرانی میں شاہراہوں کو کلئیر کروایا ہے،راشد خاصخیلی

افسران وعملہ نکاسی آب کیلئے بھرپور طور پر خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں،عالمگیر جونیجو

کراچی ……… چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں تیز برسات کے بعد صفورا ٹاؤن مکمل طور پر تاحال متحرک ہے اور تیزی سے نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے جارہے ہیں پہلے مرحلے میں شاہراہوں کو کلئیر کرنے کے کام برق رفتاری سے سر انجام دئیے گئے ہیں جس کے بعد کئی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ،چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی،وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ اور میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے شاہراہوں،علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دلواکر برق رفتاری سے شاہراہیں کلئیر کروایں جس پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے.

اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ تیز رفتار برسات کے باوجود ہنگامی بنیاد پر نکاسی آب کے کام اپنی نگرانی میں سر انجام دلوائے ہیں ، مختلف مقامات پر رین ایمرجنسی ریلیف کیمپ لگا کر عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنایا گیا ہے مزید برسات نہ ہوئے تو چند گھنٹوں میں صفورا ٹاون کلئیر کرلیا جائے گا انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی اور انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کی خدمات کو سراہا.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ رین ایمرجنسی لگا کر محکمہ جات کو متحرک رکھا گیا جس کی بدولت ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے گئے ہیں تاحال افسران وعملہ نکاسی آب کے لئے فیلڈ میں موجود رہ کر عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں