تنخواہ وپینشن کی عدم ادائیگی پراہم ملاقات

سجن یونین اور ایکشن کمیٹی کے وفد کی میٹروپولیٹن کمشنر،فنانشل ایڈوائزر اور گورنمنٹ آڈٹ آفیسر کے ایم سی سے ملاقات۔عید کی مبارکباد پیش کی اور ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں اضافے پر بات چیت کی

کراچی ………….. سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے صدرسید ذوالفقارشاہ،عباس احمد نے کےایم سی آفیسرزاینڈ آفیشلرز ایکشن کمیٹی کے اراکین نعیم جمال،آصف خان،ناصر زیدی،جہانگیر شیخ اور دیگر نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملازمین سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ میٹروپولیٹن کمشنرابرار احمد جعفر،فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی گلزار علی ابڑو اور گورنمنٹ آڈٹ آفیسر سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور انہیں یکم جولائی 2025 سے اضافہ کردہ تنخواہ وپینشن کی عدم ادائیگی پر اپنی اور ملازمین کی تشویش سے آگاہ کیا۔

اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کمشنر ابرار احمدجعفر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلے میں میئر کراچی سے منظوری لیکر انشا اللہ آئندہ ماہ کی تنخواہ میں اضافہ شامل کیا جائے گا۔انہوں نے میٹروپولیٹن کمشنر کا شکریہ ادا کیا جبکہ فنانشل ایڈوائزر نے بتایا کہ انہوں نے تنخواہ پینشن میں اضافے کا کیس بناکر میئر صاحب کی منظوری کےلیے روانہ کردیا ہے

جبکہ نوتعینات شدہ گورنمنٹ آڈٹ آفیسر علی بھٹو کی تعیناتی اور عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں بھی تنخواہ پینشن میں عدم اضافے سے پیداشدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر سینئر آڈیٹر عبدالجبار شیخ بھی موجودتھے۔

کراچی کی تمام ٹی ایم سیز اپنی آڈٹ شدہ ماہوار تنخواہوں کا مکمل ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے توسط سےSAPپر منتقل کرے کے لیے فور طور پر فراہم کریں تاکہ ریکارڈ کمپیوٹیرائز کرواکرٹریڑری سے تنخواہوں کی ادائیگی کے وعدہ کو حکومت سندھ سے پورا کروایا جاسکے

اپنا تبصرہ لکھیں