ترقیاتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال

چیئرمین صفورا ٹاؤن کی ہدایت پر گلیوں کو پختہ کرنے کیلئے ترقیاتی کام جاری

علاقوں میں پانی وسیوریج کے مسائل بھی دور کئے جارہے ہیں

ترقیاتی کام ایگزیکٹیو انجنئیر داد سولنگی کی نگرانی میں سر انجام دئیے جارہے ہیں

عوام کو علاقوں میں بلدیاتی سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،راشد خاصخیلی

سڑکوں اور علاقوں میں بلدیاتی سہولیات پہنچانے کیلئے دستیاب وسائل کے ذریعے بہتری لا رہے ہیں،راشد خاصخیلی

معیاری ترقیاتی کام ترجیح ہیں،علاقے کے عوام کام کی ازخود جانچ پڑتال کریں،راشد خاصخیلی

غیر معیاری ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکے داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں گے،راشد خاصخیلی

کراچی …….. چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر الرحیم الرضا سوسائٹی کے اطراف گلیوں کو پختہ کرنے کیلئے ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی کی زیر نگرانی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں،گلیوں کو پختہ کرنے کیلئے معیاری پیور بلاکس کے ذریعے کام کئے جارہے ہیں.معمول کی میونسپل سروسز کو جاری رکھ کر روزانہ کی بنیاد پر مختلف یوسیز میں کام کئے جارہے ہیں.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی کو ہدایت کی ہے کہ معیاری ترقیاتی کام ترجیح ہیں لہذا ترقیاتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے،غیر معیاری ترقیاتی کام سر انجام دینے والے ٹھیکے داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے علاقہ مکینوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کی از خود جانچ پڑتال کریں اور غیر معیاری کام کی اطلاع ٹاؤن آفس میں براہ راست مجھے دی جائے.

سڑکوں وگلیوں کی درستگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ،دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بلدیاتی سہولیات پہنچانے کیلئے کام کئے جارہے ہیں عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے پانی وسیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام بھی سر انجام دئیے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں