صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی بازیابی کا معاملہ
کامران ٹیسوری کی صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے اپیل
صدر، وزیراعظم اور ڈ پٹی وزیراعظم صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی بازیابی کیلیے اقدامات کریں، کامران ٹیسوری
پاکستانی شہریوں کی رہائی کیلئے کو یقینی بنانے کیلیے حکومت وسائل استعمال کرے ، رہنما متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کامران خان ٹیسوری
متاثرہ خاندانوں کی اپیل اور سسکیوں کو حکومت فوری طور پر سنے، کامران خان ٹیسوری
متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہوں، کامران ٹیسوری
یرغمالیوں کی بازیابی کیلیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، سابق گورنر سندھ
کراچی…….سندھ کے سابق گورنر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کامران خان ٹیسوری نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ریاست کے اعلیٰ ترین عہدیداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔کامران ٹیسوری نے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ صومالی قزاقوں کی قید میں موجود 11 پاکستانیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ان شہریوں کی رہائی کے لیے تمام دستیاب حکومتی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سابق گورنر کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ “متاثرہ خاندانوں کی سسکیوں اور دہائیوں کو فوری سنا جائے” کیونکہ ان کے پیارے ایک طویل عرصے سے کٹھن حالات میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے اس انسانی ہمدردی کے معاملے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان خاندانوں کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے اور ان پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔