جو قومیں مطالعے کی عادت اپناتی ہیں وہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جاتی ہیں، جبکہ کتاب سے دوری پسماندگی کو جنم دیتی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کتاب بینی کو اپنائیں، کیونکہ باشعور اور مضبوط پاکستان کے لیے مطالعے کے کلچر کا فروغ ناگزیر ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا عالمی یومِ کتاب کے موقع پر خصوصی پیغام
کراچی۔۔۔…….متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عالمی یومِ کتاب کے موقع پر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کتابیں کسی بھی معاشرے کی فکری بنیاد ہوتی ہیں اور انہی کے ذریعے قوموں میں شعور اور آگہی پیدا ہوتی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے کہا کہ جو قومیں مطالعے کی عادت اپناتی ہیں وہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جاتی ہیں، جبکہ کتاب سے دوری پسماندگی کو جنم دیتی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کتاب بینی کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، پاکستان کو ایک باشعور اور مضبوط ملک بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد تک کتاب کی رسائی ممکن بنائی جائے اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قلم کی طاقت ہی وہ ذریعہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ہمیں اجتماعی طور پر علم کی روشنی کو عام کرنا ہوگ