جناح ٹاؤن انسدادِ تجاوزات مشترکہ آپریشن

جناح ٹاؤن کی یوسی 2 اور یوسی 7 میں انسدادِ تجاوزات کا مشترکہ آپریشن
اسسٹنٹ کمشنر جمشید ڈویژن بلال علوی ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات ندیم لغاری کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے
آپریشن میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری حدود سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ عارضی اسٹالز، کیبنز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

کراچی۔۔۔۔ جناح ٹاؤن کی یوسی 2 اور یوسی 7 میں محکمہ انسدادِ تجاوزات کی جانب سے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جمشید ڈویژن بلال علوی نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ انسدادِ تجاوزات ندیم لغاری بھی موجود تھے اور آپریشن کی قیادت کی۔

کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری حدود میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا، جن میں عارضی اسٹالز، کیبنز اور دیگر رکاوٹیں شامل تھیں۔ متعدد مقامات پر رکاوٹیں ختم کرنے کے بعد راستوں کو کلیئر کر دیا گیا تاکہ آمدورفت میں حائل مسائل کو کم کیا جا سکے۔

محکمہ کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری حدود کو واگزار کروایا، جبکہ آئندہ بھی اس نوعیت کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے علاقے کی نگرانی جاری رکھنے کا عمل برقرار

اپنا تبصرہ لکھیں