یہ ہمارے منشور کی فتح ہےایکشن کمیٹی

بلدیہ عظمی کراچی میں میڈیکل انشورنس و ری ایمبیسمنٹ کی قراداد کی منظوری کے ایم سی جوائنٹ أفیسرز أفیشلز ایکشن کمیٹی کے منشور کی فتح ہے
میڈیکل انشورنس کی بحالی کی قرارداد کی منظوری پر پوری سٹی کونسل کے مشکور ہیں
ضرورت اس امر کی ہے کہ سٹی کونسل 12 پرسنٹ تنخواہ اضافہ نوٹیفکیشن جو 10 ماہ سے نظر انداز کیا جارھاہے عملدرامد کراکے تنخواہ اضافہ جاری کرے

کراچی……..کے ایم سی جوائنٹ أفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ نعیم جمال ،صدر ایکشن کمیٹی أصف خان ،جنرل سکریٹری سید ناصر رضارضوی ،نائب صدر اشتیاق خان، کوآرڈینٹر جہانگیر الدین ،برھان الحق، ناظم رضا نے حالیہ کے ایم سی سٹی کاونسل میں ملازمین بلدیہ عظمیٰٰ کے میڈیکل انشورنس اور میڈیکل ری ایمبسمنٹ کی قرارداد کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا ہے کمیٹی نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل کے ایم سی جوائنٹ أفیسرز أفیشلز ایکشن کمیٹی کے منشور کی جیت ہے ۔

ایکشن کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی نے باربار کے ایم سی ملازمین کے میڈیکل کے مسئلہ پر ھر فورم پر أواز بلند کی اور اللہ رب کریم کی عنایت ہے کہ میڈیکل انشورنس و ری ایمبیسمنٹ کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوئی جس پر سٹی کاونسل کے مشکور ہیں ایکشن کمیٹی نے قرار داد کی منظوری پر شکریہ کے ساتھ اپنے 10 ماہ پرانے مطالبہ کو بھی دھرایا کہ غریب کے ایم سی ملازمین تنخواہ اضافہ نہ ملنے پرناکافی خوراک مہنگے ترین پیٹرول بڑھتے کرایوں اور اجناس و مہنگی فیسوں کا عزاب جھیل رہے ہیں

جبکہ کے ایم سی گزشتہ بجٹ 2025 میں منظور 10 /اور 12 پرسنٹ اضافہ تنخواہ 10 ماہ تاخیر کے باوجود بھی جاری نہیں کررہی ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ و وفاق کے نوٹیفکیشن پر عملدرامد کو یقینی بناتے ہوے تنخواہ اضافہ جاری کیا جاۓ غریب ملازمین بد ترین مہنگائی میں خوراک کے مسائل سے دوچار ہیں اور درد دل رکھنے والے کونسل ممبران سے بھر پور مطالبہ ہے کہ ہماری دادرسی کی جاۓ تنخواہ اضافہ جاری کیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں