گورنر ہاؤس کراچی میں “امیدِ رمضان” کے تحت 15ویں افطار و ڈنر کا اہتمام، طلبہ و عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی……… گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں، روزانہ بڑی تعداد میں لوگ افطار میں شریک ہوتے ہیں، گورنر سندھ کا افطار و ڈنر کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے تقریب میں موجود بچوں کا جذبہ دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے،
پاکستانی قوم متحد ہے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھایا جا رہا ہے تاکہ وہ بہتر روزگار حاصل کر سکیں والدین اپنے بچوں کے نام آئی ٹی کورسز اور مفت تعلیمی پروگرامز کے لیے گورنر ہاؤس میں رجسٹر کرائیں ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کامزید کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں انعامات کا تقریباً 80 فیصد اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والوں کے نام نکلا

دیگر صوبوں کے افراد بھی مستفید ہوئےمیں نفرت نہیں بلکہ خوشیاں اور انعامات تقسیم کر رہا ہوں، یہ کسی قومیت یا برادری کی بنیاد پر نہیں ہےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،