جامع مسجد گُل زارِ حبیب میں ماہِ رمضان المبارک خصوصی اہتمام سے منایا جائے گا۔
کراچی ………مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ خطیب ِ ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے ملت ِ اسلامیہ کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ اہلِ ایمان، اللّٰہ تعالی کے مقدس مہمان ماہِ رمضان کا دینی و ایمانی محبت و عقیدت اور جوش و جذبے سے بھرپور استقبال کریں اور اس ماہ کے تقدس کا ہر سطح پر پورا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ حسب سابق اس سال بھی جامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) کراچی میں ماہِ رمضان ایمانی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاے گا۔
یکم رمضان کو یومِ ولادت ِ حضرت سیدنا غوثِ اعظم، 2 رمضان کو یومِ ولادت ِ حضرت خطیب ِ اعظم مولانا محمد شفیع اوکاڑوی، 3 رمضان کو یومِ وصال مخدومہ کائنات حضرت سیدہ فاطمہ زہرا، 10 رمضان کو یومِ وصال ام المومنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبری اور یومِ باب الاسلام، 15 رمضان یوم ولادت سیدنا امام حسن، 17 رمضان کو یومِ غزوہِ بدر، 18 رمضان کو یومِ وصال ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ، 20 رمضان کو یومِ فتح مکہ، 21 رمضان کو یومِ شہادت مولائے کائنات خلیفہ حضرت سیدنا علی المرتضی، 25 رمضان کو یومِ وصال غزالی زماں حضرت سید احمد سعید کاظمی، 27 رمضان کو یومِ وصال گنجِ کرم حضرت سیدنا پیر محمد اسمعیل شاہ بخاری کرماں والے (رحمۃ اللّٰہ علیہم و رضی اللّٰہ عنہم) منایا جاے گا۔

پہلے جمعہ کو رمضان اور روزہ کے فضائل و مسائل، دوسرے جمعہ کو زکوۃ کے فضائل و مسائل، تیسرے جمعہ کو واقعہ بدر اور اعتکاف کا بیان ہوگا، جمعۃ الوداع کو خصوصی بیان ہوگا اور یومِ تجدید عہد منایا جاے گا۔ روزانہ بعد نماز تراویح درسِ اسلامیات ہوگا۔ ہر جمعرات اور شبانِ قدر میں بعد نماز تراویح سورہ یاسین کا وِرد ہوگا۔ آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف ہوگا اور معتکفین کی دینی تربیت کے لیے علمی نشستیں ہوں گی
۔ 21، 22 اور 23 ویں شب میں سہ روزہ قرآنی شبینہ ہوگا۔ 27 ویں شب میں ختم قرآن اور شب قدر کا مرکزی اجتماع ہوگا اور مکمل شب بیداری ہوگی۔ ان تمام اجتماعات سے خطیب ِ ملت حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے باپردہ نشست کا اہتمام ہوگا۔