خطیب ِ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی ؒ کا ہجری تقویم کے مطابق 99 واں یومِ ولادت 2 رمضان المبارک کو محبت و عقیدت سے منایا جاے گا۔
کراچی …….. جماعت ِ اہلِ سنّت کے بانی، مجددِ مسلک ِ اہلِ سنّت خطیب ِ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی ؒ کا ہجری تقویم کے مطابق 99 واں یومِ ولادت 2 رمضان المبارک کو محبت و عقیدت سے منایا جاے گا۔
مساجد ِ اہلِ سنّت میں ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جاے گی۔ خطیب ِ ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی عقیدت مندوں کے ساتھ اپنے والد ِ گرامی کے مرقدِ مبارک پر گل پاشی اور فاتحہ و دعا کریں گے
