ونٹر اوسس گالافیملی ایونٹ 14فروری ہوگا

ایچ کیونیٹ ورک کراچی، ری میکس اوورسیز کارپوریشن ونٹر اوسس گالا فیملی ایونٹ کے میڈیا پارٹنر ہونگے
ری میکس اوورسیز کارپوریشن ونٹر اوسس گالا فیملی ایونٹ کاانعقاد15 اور 14 فروری2026 کوہوگا

ری میکس اوورسیز کارپوریشن کے سی ای او معروف سماجی رہنما اور چیف ایونٹ آرگنائزر احسن عزیزاور ایچ کیونیٹ ورک کراچی کے سی ای او سینئرصحافی سیدمحبوب احمدچشتی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ایونٹ کے ذریعے وہ خواتین جو اپنے بزنس کو پرموٹ کرنا چاہتی ہیں وہ اس ایونٹ کا حصہ بنیں: چیف ایونٹ آرگنائزر احسن عزیز

کراچی (نمائندہ خصوصی) ری میکس اوورسیز کارپوریشن کے سی ای او معروف سماجی رہنما اور چیف ایونٹ آرگنائزر احسن عزیزاور ایچ کیونیٹ ورک کراچی کے سی ای او سینئرصحافی سیدمحبوب احمدچشتی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ایچ کیو نیٹ ورک کراچی ، ری میکس اوورسیز کارپوریشن کے تحت منعقد ہونے والے “ونٹر اوسس گالا فیملی ایونٹ کا آ فیشل میڈیا پارٹنر ہوگا۔ دو روزہ رنگا رنگ میلہ 14 اور 15 فروری 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔

ایونٹ کراچی کے مشہور پاکستان میری ٹائم میوزیم (Maritime Museum) میں سجے گا۔گالا میں اسٹالز، لائیو میوزیکل پرفارمنسز، گیمز، فوڈ کورٹ اور بچوں کے لیے خصوصی تفریح کا انتظام ہوگا۔معروف سماجی رہنما اور چیف ایونٹ آرگنائزر احسن عزیز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا ایک اہم مقصد خواتین کی خودمختاری  کو فروغ دینا ہے۔اپنے کاروبار کو ان دو یوم میں ایک وسیع حلقے میں متعارف کرایئے اور تفریحی موقعے کے ساتھ اسٹال بھی بک کرایئے مزید معلومات یا اسٹال کی بکنگ کے لیے آپ ہمارے آفیشل سوشل میڈیا پیجز یا فراہم کردہ رابطہ نمبرز پر رجوع کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں