اداکار آر جے عمران ”چمی“ کے کردار میں مقبول ہوگئے
ہدایتکار بلال عاطف خان ‘ فہد مصطفی ‘ ماہرہ خان کے ہمراہ فلم ”آگ لگے بستی میں“ کامیاب نمائش جاری
سینماہاﺅسز میں ہاﺅس فل کے بورڈ ، ہماری فلموں کو نہ صرف دیکھا بلکہ پسند بھی کیاجاتاہے‘ سینئر اداکار

کراچی (شونز رپورٹر) شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار آر جے عمران ”چمی“ کے کردار میں مقبول ہوگئے ، بلال عاطف خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ”آگ لگے بستی میں“ نے نئے ریکارڈ بنالیا، تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے سینئر فلمسٹار آر جے عمران کی نئی فہد مصطفی اور ماہرہ خان کے ہمراہ عید الفطر میں ریلیز ہونے والی فلم ”آگ لگے بستی میں“ کی مقبولیت میں اضافہ ، ان کے کردار کو شائقین نے بے حد پسند کیاہے اس حوالے سے آر جے عمران کا کہناہے کہ پاکستان سینما کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ،

سینماہاﺅسز میں ہاﺅس فل کے بورڈ دیکھ کر اندازہ ہوتاہے کہ اب ہماری فلموں کو نہ صرف دیکھا جارہاہے بلکہ پسند بھی کیاجاتاہے ، اس فلم کی کہانی معاشرے میں موجود عام انسان کی کہانی ہے جس کو بڑی مہارت کے ساتھ فلمایا گیاہے ، ایکشن سسپنس ہلکی مزاحیہ انداز میںکہانی کو پیش کیا گیاہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری عوام کو ایسی فلمیں ماضی میں بھی پسند آئیں ہیں جس کی مثالیں موجود ہیں ، یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے جس کو پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جاسکتاہے ، ہر فنکار نے عمدہ کام کیاہے ، جاوید شیخ کے ہمراہ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا ہے شائقین بڑی عید پر بھی میری نئی فلم کو دیکھیں گے جو ایک میگا کاسٹ کی فلم ہے ، اس کی تفصیلات سے جلد آگاہ کرونگا۔