دونوں محکموں کی کارکردگی بہتر سمت ؟

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات کی کارکردگی بہتر کرنے کا فیصلہ

دونوں محکموں کے ملازمین کو محکمہ ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت،حکمنامہ جاری

دونوں محکموں کی کارکردگی کا بہتر سمت میں چلنا انتہائی ضروری ہے ،راشد خاصخیلی

ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس ریکوری کو بہتر کرنے سمیت تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،راشد خاصخیلی

ٹاؤن کی بہتری کیلئے سخت ایکشن لینے پڑے تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا،راشد خاصخیلی

محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات فوری طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو

کراچی …….. چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے صفورا ٹاؤن کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات کو محکمہ ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں حکمنامے کا اجراء بھی کردیا گیا ہے.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات میں موجود کمی کو دور کرنے اور لوکل ٹیکس نیٹ بڑھانے اور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس لئے دونوں محکموں کی کارکردگی کا بہتر سمت میں چلنا انتہائ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کی بہتری کیلئے سخت ایکشن لینے پڑے تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے کہا ہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات فوری طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ،ملازمین اپنی اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ لکھیں