فورسز کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مکمل ایکشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سیکورٹی فورسزکے شہداء کو سلام اور قوم کا ہیرو قرار دیتے ہیں۔
بھارت اور فتنہ الخوارج کی پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش جس طرح ہماری فورسز نے ناکام بنائی چند دنوں میں 145سے زائد افراد جہنم واصل کئے
ہمیں اپنی فورسز اور سید عاصم منیر کی قیادت پر فخر ہے۔ بھارت کی دہشت گردی پراکسی وار سے کھیلوں تک بین الاقوامی سطح پر کینیڈا، امریکہ بنگلہ دیش، برطانیہ سمیت متعدد ممالک مین واضع ہو چکی ہے۔
عالمی دنیا بھارت کو گرے لسٹ میں ڈلوائے اور اسے دہشت گرد ملک کا اعلان کیا جائے جہاں اقلیتیں محفوظ نہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان
کراچی …….. سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ فورسز کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مکمل ایکشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سیکورٹی فورسزکے شہداء کو سلام اور قوم کا ہیرو قرار دیتے ہیں۔ بھارت اور فتنہ الخوارج کی پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش جس طرح ہماری فورسز نے ناکام بنائی اور چند دنوں میں 145سے زائد افراد جہنم واصل کئے
ہمیں اپنی فورسز اور سید عاصم منیر کی قیادت پر فخر ہے۔ بھارت کی دہشت گردی پراکسی وار سے کھیلوں تک بین الاقوامی سطح پر کینیڈا، امریکہ بنگلہ دیش، برطانیہ سمیت متعدد ممالک مین واضع ہو چکی ہے۔ عالمی دنیا بھارت کو گرے لسٹ میں ڈلوائے اور اسے دہشت گرد ملک کا اعلان کیا جائے جہاں اقلیتیں محفوظ نہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ میری پہچان پاکستان کے ورکرزاور ہم سب 25کروڑ عوام کے ساتھ اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں

ہم ملکی یکجہتی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی سلامتی کے لئے ایک ہونے کی اور فورسزکے شانہ بشانہ چلنے اور پوائنٹ اسکورنگ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ملک کو معاشی حب بنانے میں مدد کریں۔ کراچی کرچی کرچی ہے اسے اسکا حق بھی دیا جائے۔
انہوں نے شہداء فورس کے جوانوں کے اہل خانہ کو سلام عقیدت اور انہیں بہترین جوانوں سے رشتہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مذید براں انہوں نے تمام صوبوں اور وفاق کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور اپیکس کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس کرنے کا بھی کہا ہے جس سے دہشت گردوں کی سرکوبی کی جا سکے