چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
کراچی( )چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے انتقال کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں واٹر کارپوریشن کے تمام افسران اور ملازمین وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ ربّ العزّت مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین