بھارت نے کھیل میں جارحیت کرکے اور ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے نہ لے کر بین الاقومی انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا
بھارت میں ہندو توا اور انتہا پسندوں سے اقلیتوں سمیت نچلی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں۔ پاکستان اعتدال پسند ملک ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
ہماری قومی یکجہتی سے خوفزدہ بھارت جان لے قوم اپنی افواج اور سپاہ سالار فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑی ہے۔ میلی آنکھ دے دیکھا تو نشان عبرت بنا دیں گے۔ حیدر آباد 30ستمبر 1988 میں ہونے والے واقعات قتل و غارت گری کی بھی مذمت۔پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تمام شہید جوانوں اور عوام کے لئے بھی دعائے مغفرت
کراچی……….. سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کھیل میں جارحیت کرکے اور ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے نہ لے کر بین الاقومی انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا۔بھارت میں ہندو توا اور انتہا پسندوں سے اقلیتوں سمیت نچلی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں۔ پاکستان اعتدال پسند ملک ہے۔ہماری قومی یکجہتی سے خوفزدہ بھارت جان لے قوم اپنی افواج اور سپاہ سالار فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑی ہے۔ میلی آنکھ دے دیکھا تو نشان عبرت بنا دیں گے۔
انہوں نے یہ بات ایڈوائزری کونسل اور مرکزی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری پہچان پاکستان ایک وطن پرستوں کی نہ ختم ہونے والی تحریک ہے اور میرے ساتھی تیار رہیں ہم ملک کی معیشت کی ترقی کا ایندھن اور نوجوانوں میں امید کی کرن ہیں۔ساتھی ہر ملک دشمن پر نظر رکھیں۔ انہوں نے 30ستمبر 1988کو حیدر آباد میں ہونے والے واقعات قتل و غارت گری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پورے ملک میں ساننحات میں ملوث دہشت گردوں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے شہید مہاجر شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جبکہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تمام شہید جوانوں اور عوام کے لئے بھی دعائے مغفرت کی ہے