ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کے سابق رکن عمار عثمانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کے سابق رکن عمار عثمانی کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عمار عثمانی اور اہل خانہ سے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی
اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی عمار عثمانی کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین