بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی میں کراچی کے عوام بلبلا اٹھے۔ پانی کی فراہمی ابتک درست نہیں کی گئی۔ میئر ٹینکرز کے ریٹس میں اضافے پر ایکشن کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی میں خلل ڈالنے والوں کو بھی نشان عبرت بنائیں۔ کے الیکٹرک نے مکمل بل بھرنے والے علاقوں کو بھی لوڈ شیڈنگ سے زچ کردیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔ نہال صدیقی و اراکین مرکزی کمیٹی
کراچی …………. ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کے انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی اور پانی کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی میں کراچی کے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ پانی کی فراہمی ابتک درست نہیں کی گئی۔ میئر ٹینکرز کے ریٹس میں اضافے پر ایکشن کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی میں خلل ڈالنے والوں کو بھی نشان عبرت بنائیں۔ کے الیکٹرک نے مکمل بل بھرنے والے علاقوں کو بھی لوڈ شیڈنگ سے زچ کردیا۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔ انہوں نے یہ بات مختلف سوسائٹیز کی یونینزور معززین شہر کے وفود سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع اراکین مرکزی کمیٹی بھی موجود تھے۔ نہال صدیقی نے کہا کہ ٹینکرز مافیا نے ریٹ دگنے کردیئے ہیں۔ جبکہ کراچی کا پانی نلوں میں نہیں لیکن ٹینکروں میں ہے۔ بجلی رات رات بھر مختلف علاقوں میں نہیں ہوتی۔ ہم گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کو لگام، پانی کی فراہمی یکساں طور پر بحال کی جائے
انہوں نے اسکیم 33جمالی پل سے صفورا تک پانی کی فراہمی محض مویشی منڈی کو فراہم کرنے کے لئے بند کرنے کی شکایات کی شدید مذمت کی۔ فوری ان علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔ وفود نے بتایا کہ لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کیا کراچی کے عوام بھی پانی کے لئے سڑکیں بند کرکے احتجاج کریں؟
کراچی کے پر امن شہری بنیادی سہولتوں کی فراہمی چاہتے ہیں۔ جس میں لوکل گورنمنٹ کے تمام ادارے ناکام ہیں۔ میئر کراچی کو جنگی بنیادوں پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے ہم تنقید برائے تعمیر کرتے ہیں۔ اگر سسٹم قابو میں نہیں آتا تو پھر ماضی کی طرح رینجرز کو پانی کی فراہمی کا کنٹرول دینے کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوں گے