پاکستان ہماری ریڈ لائن مرکزی کمیٹی ایم پی پی

پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں اور الحمد للہ ہماری افواج ناقابل تسخیر ہیں۔ہم نے بھارتی جارحیت کا جس طرح منہ توڑ جواب دیا ملک کے اندر موجود دشمن قوتوں کو سبق سکھانا ضروری ہوچکا ہے۔۔جامشورو یونیورسٹی واقعہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعلی سندھ ان عناصر کو گرفتار کریں اور سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ مرکزی کمیٹی ایم پی پی

کراچی …………….. ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں اور الحمد للہ ہماری افواج ناقابل تسخیر ہیں۔ہم نے بھارتی جارحیت کا جس طرح منہ توڑ جواب دیا ہے اب ملک کے اندر موجود دشمن قوتوں کو مذید سبق سکھانا ضروری ہوچکا ہے۔

جامشورو یونیورسٹی میں پاکستان کے خلاف نعرے اور ماضی میں سندھو دیش کا ترانہ بجانے اور وائس چانسلر کی موجودگی کے واقعات پہلے ہی توجہ طلب تھے۔ اب بھارت اور دیگر ملک دشمن قوتوں کو بھی بھارت کی طرح نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں پاکستان مخالف کسی قوت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم اگر بھارت کو کرارا جواب دے سکتے ہیں تو ہماری فورسز اور ادارے مٹھی بھر پاکستان مخالف قوتوں کو چٹکی میں مٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سندھ حکومت فوری ان افراد کی سرکوبی کرے۔ گورنر سندھ کا اس حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے اداروں اور سندھ حکومت کو لکھنا خوش آئند ہے۔ بھارت اب اپنی شکست کا بدلہ انہی ایجنٹوں کے زریعے لینا چاہتا ہے اس لئے متحد قوم اور پاکستان پر مر مٹنے والی قوم اب کسی ملک دشمن کو معاف نہیں کرے گی۔ وزیر اعلی سندھ ان عناصر کو گرفتار کریں اور سخت کاروائی عمل میں لائیں

اپنا تبصرہ لکھیں