اسٹریٹ کریمنلز نے شہر کو مقتل گاہ میں بنا دیا ہے، شاہد فراز
سندھ حکومت کی لاپرواہی سے مزید دو شہری ذندگی کی بازی ہار گئے،
سفاک ڈاکووں کے ہاتھوں اب تک43 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں،
کراچی …………. مہاجر قومی موومنٹ (پاکستا ن) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر کراچی پریس کلب سے آئے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہر میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ہونے والے اضافے اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہر ے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کراچی کی سڑکوں پر ایک با ر پھر دو مزید گھر انوں کے چراغ گل کردئیے گئے
کراچی اب مقتل گاہ بن چکا ہے جہا ں شہریوں کو دن دھاڑے دوران ڈکیتی میں ناصر ف قتل کردیا جاتا ہے بلکہ انہیں انکی قیمتی اشیاء سے محروم بھی کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے ان تمام واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں سیکورٹی کے ادارے جن میں پولیس،دیگر متعلقہ اداروں کی موجودگی میں،ڈکیٹ کھلے عام دنداتے پھرتے ہیں اور یہ ادارے انکی روک تھام نہیں کر پاتے اس میں سندھ حکومت کی لاپرواہی اور عدم دلچپی شامل ہے، جس سے اسٹریٹ کرائم میں اضاٖفہ بڑھتا جارہا ہے
اور ایسا لگ رہا ہے کچے کے ڈاکووں کے حوالے شہر کو کردیا گیا ہے۔شاہد فراز نے مزید کہاکہ حکومتی اعدا د و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 43سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جو کہ سندھ حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے ایسا لگتا ہے جیسے شہر کراچی میں کوئی قانون نہیں جسکا جرائم پیشہ افراد فائدہ اٹھا کر شہریوں کی قیمتی مال و متاع لوٹ کر انہیں قتل تک کردیا جاتاہے