خالد مقبول صدیقی اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کے سینئر کارکن و سابق جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر انصار احمد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

نمازِ جنازہ و تدفین میں سینئر مرکزی رہنماء سیّد امین الحق اور قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی کی شرکت

  کراچی ………..   متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کے سینئر کارکن و سابق جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر انصار احمد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ انصار احمد ایم کیو ایم کی اساس و نظریات کے نگہبان تھے اُن کی تنظیم کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم قیادت سمیت تمام کارکنان انصار احمد کے ورثاء کے دُکھ میں برابر کے شریک اور دعاء گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے لغرش و کوتاہیوں کو درگزر اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین، بعد ازاں انصار احمد کی نمازِ جنازہ میں سینئر مرکزی رہنماء سیّد امین الحق قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی ٹاؤن اور یوسيز کے زمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ لکھیں