بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ شہنیلہ خانزادہ

پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ افواج پاکستان نے ملک کو عظیم ریاست بنا دیا۔ سندھ طاس معاہدہ پر فوری عمل درآمد کرایا جائے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔ بھارت کو اسکے ظالمانہ اور انتہا پسندانہ رویئے اور فالس آپریشن سے روکنے کے لئے امریکہ سخت اقدام کرے۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور اے آئی ایم کی سرپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ افواج پاکستان نے ملک کو عظیم ریاست بنا دیا۔ سندھ طاس معاہدہ پر فوری عمل درآمد کرایا جائے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔

بھارت کو اسکے ظالمانہ اور انتہا پسندانہ رویئے اور فالس آپریشن سے روکنے کے لئے امریکہ سخت اقدام کرے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کا بھارت کے بارے میں ویژن جیت گیا انہوں نے بحیثیت وزیر خارجہ مودی کا چہرہ بے نقاب کیا تھا۔ آج دنیا بھرمیں مودی فاشسٹ ثابت ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے اور ملک کے لئے ہر اول دستہ ہے۔ آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی عسکری قیادت نے دنیا بھر میں خود کو منوا کر دشمنوں کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے یہ بات اسکیم 33میں اظہار تشکر کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب میں کہی۔

چیلا رام سونی۔ عقیل احمد۔ عادل خان۔ محمد علی، غلام حسین بھٹو، صبیحہ بھٹو، سومر داس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی شہنیلہ خانزاہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج ناقابل تسخیر ہیں۔ ہم ان پر فخر کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری، ادی فریال تالپور اور آصفہ بھٹو کو جرات مندانہ موقف پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

وفاقی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد قومی یکجہتی بھارت کے لئے پیغام ہے کہ ہم ایک متحد قوم ہیں۔ تمام مقررین نے پاکستان زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے جزبات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں