کمشنر کر کٹ ٹیم نے جتن فتح منا یا ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ نے کیک کاٹا ڈی سی کورنگی سلیم اللہ اڈھو، احمر پاشا، غلام محمد خان اور دیگر کی تقریب میں شرکت
کراچی( )ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ نے آج کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ایک بے مثال تقریب میں جو کہ کمشنر کر کٹ ٹیم نے منعقد کی اس میں حالیہ پاک بھارت جنگ میں فاتح پاکستان کے لئے جشن فتح منایا اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اور شعبوں کی طرح پاکستان کے کھلاڑی بھی ملکی سلامتی اور یکجہتی کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہیں

ڈی سی کورنگی سلیم اللہ اوڈھو،ACریو نیو سجادا بڑو، ٹیم منیجر غلام محمد خان، کپتان، احمر پاشا ،کو چ شکیل احمد،علی گوہر ،چیف سلیکٹر یوسف خان اور ٹیم کے تمام ممبران موجود تھے ایڈیشنل کمشنر کراچی نے اس موقع پر ٹیم ممبران کو ہدایت کی کہ وہ پریکٹس میں رہیں جلد ہی ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا انھوں نے حنیف محمدکپ فیسٹیول میں کامیابی پر ٹیم کو مبار کباد دی اور خصوصاً ٹیم کپتان احمر پاشا اور مین آف دی میچ و قاص علی کی کارکردگی کو سراہا

اور اس امید کا اظہار کیا کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تقریب کے انتقام پر ٹیم کے سرپرست عبدالنبی بھٹو نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کئے جبکہ پی ڈی نسیم بھٹو نے خصوصی دعا کرائی