گلشن اقبال ٹاؤن کا عوام کو دو پارکوں کا تحفہ
کچرا کنڈیاں پارکوں میں تبدیل ہونے لگیں
18 پارکوں کی بحالی، 8 ہزار اسٹریٹ لائٹس فعال کر دی گئ ہیں ۔ چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواڈ
150 سے زائد پارکس، 50 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں مختصر عرصے میں بحال ہوئیں ۔ اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی سیف الدین
نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے مسائل کے حل میں بہت مدد ملی ہے ۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد
شجر کاری مہم کا آغاز، پودے لگا کر ماحول دوستی کا پیغام ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے بلاک 10، یوسی 7 میں واقع زبیر بن العلوم پارک اور سعد بن ابی وقاص پارک کی بحالی کے بعد افتتاح اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ کر دیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ ایڈووکیٹ سیف الدین، امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، وائس چیئرمین یوسی 7 اسلم کلمتی، یوسی کونسلر طلحہ جنود، چیئرمین یوسی 4 فیاض الہدی، وائس چیئرمین یوسی 5 آصف حسن اور وائس چیئرمین یوسی 8 آصف عبد الکریم سمیت دیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے شرکت ک

ی۔اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں 150 سے زائد پارکس بحال کیے اور 50 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس روشن کیں، ہم بلا تفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ ہمارے علاقوں میں کام کرنے کے روادار نہیں ۔ امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی بلدیاتی کارکردگی کراچی کے 9 ٹاؤنز میں مثالی رہی ہے اور عوام جلد مزید ترقیاتی منصوبے بھی دیکھیں گے۔چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ہم نے محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہے
ڈیڑھ سال میں گلشن اقبال ٹاؤن میں 18 پارکوں کی بحالی، 8 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت اور 5 لاکھ اسکوائر فٹ سڑکوں کی استرکاری مکمل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے تحت تمام یوسیز کے نمائندوں کو فیومگیشن مشینیں، لوڈنگ وہیکلز اور پمپنگ مشینیں جن کی مجموعی مالیت 18 لاکھ روپے سے زائد ہے، باقاعدہ ہینڈ اوور کی گئی ہیں تاکہ یوسیز میں صفائی، نکاسی اور دیگر امور کو بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کو بھی کیا گیا اور شرکاء نے پودے لگا کر ماحول دوست اقدامات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس غلام رسول ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس راشد فیاض ، ڈائریکٹر ایڈمن رئیس احمد و دیگر افسران کے علاؤہ بڑی تعداد میں علاؤہ مکین موجود تھے