گرمی لوڈ شیڈنگ حق پرست اراکین

کراچی والے شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، کے الیکٹرک روایتی انداز میں صارفین کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی

کے الیکٹرک کراچی والوں کا حال ہی نہیں بچوں کا مستقبل تباہ کر کے شہریوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے بہادر آباد پر پارٹی کے مرکز سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی والے شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، کے الیکٹرک روایتی انداز میں صارفین کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں جس میں اورنگی، کورنگی، لانڈھی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، بلدیہ، صدر، سرجانی شامل ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ اہلیان کراچی ایک کمپنی کی اجارہ داری ہونے کے باعث اسی سے بجلی لینے پر مجبور ہیں جس کا کے الیکٹرک ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی صارفین پر تمام تر مظالم کر رہی ہے،

لوڈ شیڈنگ سے ایک جانب ناصرف تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ حالیہ دنوں میں بچوں کے امتحانات بھی بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک کراچی والوں کا حال ہی نہیں بچوں کا مستقبل تباہ کر کے شہریوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں