ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی
دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،میونسپل کمشنر جناح
کراچی۔۔۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے بزدلانہ بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر سے شروع ہوئی، جس کی قیادت میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن نے کی جس میں ٹاؤن کے افسران، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے، وطن سے غیرمتزلزل وفاداری کا عہد دہرایا اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آج بھارتی جارحیت کے خلاف عوامی جذبہ اُمڈ آیا ہم اپنے وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے گزشتہ شب پاک افواج کو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ مادر وطن ہمارا سب کچھ ہے
اگر اس کی طرف کوء بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا افواج پاکستان بھرپور جواب دے گی اور ضرورت پڑنے پر پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلاء دیوار کی طرح کھڑی ہوگی، میونسپل کمشنر الہی بخش بنبھن نے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی کے جواب میں پاک افواج نے جس جرأت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی