پاک فوج سلامتی کی ضامن چیئرمین لانڈھی

کراچی ۔۔۔۔۔۔ چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نیوائس چئیرمین محمد عمران ۔اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی ٹی ایم سی محمد ابراہیم عمرانی ۔کواڈئنیٹر اقبال سعید کے ہمراہ لانڈھی ٹاون میں بھارت مردہ باد ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی حالیہ بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بروقت اور دندان شکن کارروائی کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہر پاکستانی سپاہی مادرِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ قربانی ہماری قومی سلامتی کی مضبوط ترین ضمانت ہے۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے جو دن رات جاگ کر ہماری سلامتی کے ضامن بنے ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ پاک فوج کے ساتھ ساتھ پوری قوم متحد اور مستعد ہے۔ جو قومیں اپنے محافظوں کو عزت دیتی ہیں وہ کبھی شکست نہیں کھاتی ٹی ایم سی محمد ابراہیم عمرانی نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا لہو ہماری آزادی کا چراغ ہے، اور ان کے اہل خانہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، آخر میں کواڈینیٹر اقبال سعید نے کہا کہ لانڈھی ٹاون ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اللہ پاکستان کو سلامت رکھے اور ہمارے محافظوں کو ہر آفت سے محفوظ فرمائے، آمین

اپنا تبصرہ لکھیں