ریٹائرڈمتوفی ملازمین نیو کراچی ٹاون احسن اقدام

چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف اور میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کا احسن اقدام
ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین میں فائنانشل اسسٹینس اور لیو ان کیشمنٹ کی مدمیں بقایاجات کے چیک تقسیم
ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ٹائون چیئرمین محمد یوسف
نیو کراچی ٹائون میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ

کراچی ( )چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے حسبِ روایت ایک اور احسن اور فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے مئی 2025 کے مہینے میں 15 ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمینکے لواحقین میں مجموعی طور پر83 لاکھ53 ہزار روپے فائنانشل اسسٹینس (financial assistance) اور لیو ان کیشمنٹ(leave encashment) کی مدمیں چیک تقسیم۔خصوصی تقریب میں ٹائون چیئرمین محمد یوسف نے ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثا کو اپنے ہاتھوں سے چیک تقسیم کیے۔

تقریب میں میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹائون ایاز حمید اللہ بلوچ،ٹائون وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،محکمہ فنانس کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹائون کے محنت کش ملازمین ہماری اصل قوت اور سرمایہ ہیں۔ ریٹائرڈملازمین اورمتوفی ملازمین کے ورثا کی فلاح و بہبود اور ان کے بقایاجات کی ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین سرکاری اداروں میں محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کو مالی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے

ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات کم کی جا سکیں اور ان کے بقایاجات کی ادائیگی بروقت کی جاسکے۔ٹان انتظامیہ نے آپ لوگوں کی پنشن کی فائلوں کو مکمل کرنے کے لئے بھی ایک ڈپارٹ بنایا ہے جو آپ لوگوں کی پنشن کی فائلوں کو مکمل کرکے KMC ہیڈ آفس پہنچائیں گے تاکہ آپ لوگوں کی پنشن جلد از جلد بحال ہوسکے آپ لوگ اپنی پنشن کی فائلوں کے حوالے سے متعلقہ ڈپارٹ سے رابطہ کریں۔انہوں نے مرحوم ملازمین کے ورثا سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا

کہ ٹان انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے ورثا نے ٹان چیئرمین محمد یوسف،میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا اور اسے نیو کراچی ٹائون کی فلاحی روایت کا تسلسل قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں