ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام لیاقت آباد 10نمبر پر پاک فوج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
بڑی تعداد میں موجود شرکا کا افواج پاکستان سے یک جہتی کا اظہار اور نااہل بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی
بھارت یاد رکھے کسی قسم کی جنگی صورتحال میں وطن عزیز کا بچہ بچہ آہنی ہاتھوں سے دشمن کو دندان شکن جواب دے گا، احمد سلیم صدیقی



کراچی۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا لیاقت آباد 10نمبر پر پاک فوج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے
پاکستان کی سالمیت پر اٹھنے والی میلی آنکھ کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی بھارت یاد رکھے کسی قسم کی جنگی صورتحال میں وطن عزیز کا بچہ بچہ آہنی ہاتھوں سے دشمن کو دندان شکن جواب دے گا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں موجود شرکا نے افواج پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کیا اور بھارتی نااہل حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،
اس موقع پر حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی ٹائون اور یوسیز کے زمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود بھی موجود تھی