کے ڈی اے شعبہ ریکوری ڈی جی اہم اقدامات

وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ ریکوری میں ڈیجیٹل فائل کے ڈاکومینٹس کی اسکیننگ کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا

کراچی ( ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ ریکوری میں ڈیجیٹل فائل کے ڈاکومینٹس کی اسکیننگ کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا۔ واضح رہے کہ ریکوری ڈپارٹمنٹ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،

اب سائلین کی فائلز سمیت دیگر ڈاکومینٹس اسکین کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور کیوآر کوڈ(QR )کوڈ کے ذریعہ فائلز کا ریکارڈ باآسانی چیک کیا جاسکے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈیجیٹل سسٹم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر 99 فیصد غیر قانونی اقدامات میں نمایاں کمی اور شفافیت کے عمل میں واضح بہتری ہوگی۔

انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبہ جات باالخصوص لینڈ ڈپارٹمنٹ کو 100 فیصد کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جس کا مقصد ادارہ کے ذرائع آمدن میں اضافہ اور مالی مسائل میں کمی کرنا ہے۔

بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو بہترین کارکردگی کے عوض شیلڈ اور تعریفی اسناد پیش کی۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ کمال احمد صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری عارف شاہ،ڈائریکٹر ماسٹر پلان شیخ فرید، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں