چیئرمین گلبرگ ٹاؤن پارک منعم ظفرخان

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی قیادت میں گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو ایک اور سہولت فراہم کر دی گئی۔

بلاک 9 میں واقع عائشہ پارک کو تزین وآرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی قیادت میں گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو ایک اور سہولت فراہم کر دی گئی۔ بلاک 9 میں واقع عائشہ پارک، جو کافی عرصے سے ویران تھا، کو تزین وآرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ پارک کا باقاعدہ افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر خان نے کیا۔

ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف یو سی چیئرمین عارف منیر وائس چیئرمین عرفان شاہ بھی موجود تھے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہو چکا ہے پہلے بھی اس پارک کو نعمت اللہ خان صاحب کے دور میں آباد کیا گیا تھا اور آج پھر جماعت اسلامی کی قیادت اس کو آباد کر رہی ہے جب امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جائے تو کام ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں

میں گلبرگ ٹاؤن کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے ووٹ سے بہترین لوگوں کا انتخاب کیا اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ قابل تعریف ہے کہ انہوں نے اتنے کم وقت میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کے ساتھ پارک اور پلے گراؤنڈ کے تحفے بھی دے رہی ہے ہم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ویژن کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں اور اختیارات کا رونا نہیں رو رہے

چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ”ہماری اولین ترجیح عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بہتر ماحول دینا ہے۔ عائشہ پارک کا افتتاح عوامی خدمت کے اسی جذبے کا حصہ ہے۔یہ ہمارا آپ پر کوئی احسان نہیں یہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تعمیر ہو رہا ہے اس پارک میں بھی ہم نے اوپن ایرجم تعمیر کیا ہے اور خوبصورت فاؤنٹین ماحول کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہا ہیکروائی گئیں تاکہ علاقے کے مکین صحت مند طرزِ زندگی اپنا سکیں۔ پارک کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور تفریحی ماحول کی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے

۔گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ شہریوں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ پارک کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کریں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں۔افتتاحی تقریب میں معززینِ علاقہ، عوام اور بلدیاتی نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی عوام دوست کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے ترقیاتی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں