چیئرمین صفورا ٹاؤن کے بھائی بازیاب

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کے بھائی اغوا کے بعدبازیاب

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا بروقت کاروائی پر سندھ پولیس کے اعلی حکام کا شکریہ

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ اور ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک اور انکی ٹیم نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سر انجام دیں،راشد خاصخیلی

سندھ پولیس پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس اور ذمہ دارانہ سوچ کی حامل ہے،راشد خاصخیلی

کراچی ….. چیئرمین صفورا ٹاؤن کے بڑے بھائی ارشاد خاصخیلی کو اغوا کرنے کی کوشش سندھ پولیس نے ناکام بنادی،ارشاد خاصخیلی ہائی وے کی جانب سفر کر رہے تھے اس دوران مسلح افراد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اس دوران پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور باہمی فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین صفورا ٹاؤن کے بڑے بھائی کو بازیاب کروایا گیا.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے بروقت کاروائی کرنے پر سندھ پولیس بالخصوص ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ،ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ پولیس نے پیشہ ورانہ ذمہ داری بھرپور طریقے سے سر انجام دیں جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے

اور یہ اس بات کی عکاس ہے کہ سندھ پولیس پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس اور ذمہ دارانہ سوچ کی حامل ہے جو کراچی کے شہریوں کیلئے خوش آئند بات ہے اگر شہری کسی مشکل کا شکار ہوں یا کسی کو دیکھیں تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں ،سندھ پولیس اپنی جان پر کھیل کر مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں