حکومت ،جشنِ فتح ،خوشیاں، اورمہنگائی

حکومت نے جشنِ فتح کی خوشیاں مہنگائی کی نذر کردیں، ایم پی پی
پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے اضافہ عوام پر ظلم ہے، مرکزی کمیٹی
عالمی منڈی میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا نااہلی ہے
جشنِ فتح پر عوام کو تحفہ دینے کے بجائے مہنگائی کا بم گرایا گیا
کفایت شعاری مہم صرف غریب عوام کیلئے کیوں؟ حکمران بھی اخراجات کم کریں

وزیراعظم فوری فیصلہ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں، ایم پی پی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عوامی مشکلات کا نوٹس لیں، مطالبہ
بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، مرکزی کمیٹی
حکومت عوام دشمن معاشی پالیسیاں ترک کرے، ایم پی پی
جشنِ فتح پر خصوصی عوامی ریلیف پیکج دینے کا مطالبہ

کراچی ……. ….. مِیری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے معرکۂ حق اور جشنِ فتح کے موقع پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے قوم کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا کرکے جشنِ فتح کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے۔

مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستانی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنا ظلم کے مترادف ہے۔ حکومت نے عوام کو قربانی کا بکرا بنا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کے دعوے اور پالیسیاں عوامی مفادات کے برعکس ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قوم نے معرکۂ حق میں اپنی افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بے مثال اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، مگر حکومت نے جشنِ فتح کے موقع پر قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے حوصلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اگر حکومت واقعی قوم کے جذبات کا احترام کرتی تو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے عوام کو جشنِ فتح کا تحفہ دیتی۔

مرکزی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیں، قوم سے معافی مانگیں اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ کمیٹی نے کہا کہ کفایت شعاری مہم صرف غریب عوام کے لیے نہیں ہونی چاہیے بلکہ حکمران طبقہ، وزراء اور سرکاری اشرافیہ بھی اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کرے۔

ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اپیل کی کہ وہ عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکومتی پالیسیوں پر توجہ دیں تاکہ قوم میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بجلی، گیس، آٹا، چینی اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ حکومت جشن اور تقریبات میں مصروف ہے۔ ایسے حالات میں عوامی ریلیف پیکج کا اعلان وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مرکزی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ جشنِ فتح کے موقع پر حکومت فوری طور پر خصوصی عوامی ریلیف پیکج، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، بجلی کے نرخوں میں ریلیف اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر سبسڈی کا اعلان کرے تاکہ قوم حقیقی معنوں میں جشنِ فتح منا سکے

اپنا تبصرہ لکھیں