بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عظیم پورہ فلائی اوور کے کام کے لیے شاہ فیصل ٹاؤن روڈ کو ایک دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
کراچی……. بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عظیم پورہ فلائی اوور کے کام کے لیے شاہ فیصل ٹاؤن روڈ کو ایک دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کے مطابق عظیم پورہ فلائی اوور کے جاری کام کے باعث کل رات 11 بجے سے ایک دن کے لیے روڈ بند کر دیا جائے گا
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر عظیم پورہ فلائی اوور کا کام تیزی سے جاری ہےپل کی تعمیر کے باعث ترجمان بلدیہ عظمیٰ شاہ فیصل ٹاؤن روڈ اور شاہراہ بھٹو کے اطراف آنے جانے والی سڑک ایک دن کے لیے بند رہے گی روڈ بند ہونے سے عوام کو ہونے والی عارضی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں