فیضانِ مدینہ سڑکوں کی استرکاری مکمل

گلشن اقبال ٹاؤن:یوسی 1 فیضانِ مدینہ کے اطراف سڑکوں کی استرکاری مکمل
ان شاء اللہ جلد پورے گلشن اقبال میں سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فواد
ہم عوام میں سے ہیں اس لیے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے، حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

کراچی ……….  چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر یوسی 1 فیضانِ مدینہ کے اطراف سڑکوں کی استرکاری کا کام مکمل کر لیا گیا۔ یہ کام سوئی گیس فیز 1 کی تکمیل کے فوراً بعد انجام دیا گیا۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے اور جہاں جہاں سوئی گیس کی جانب سے این او سی فراہم کیا جا رہا ہے،

وہاں فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت شروع کردی گئی ہے، فیضانِ مدینہ کے اطراف سڑکوں کی استرکاری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جہاں سوئی گیس کا کام مکمل ہونے کے بعد عوامی سہولت کے پیش نظر سڑکوں کو فوری بحال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال کے دیگر علاقوں میں سوئی گیس فیز 2 کے تحت کام جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد بقیہ علاقوں میں بھی سڑکوں کی بحالی کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فواد احمد کا کہنا تھا کہ ہم عوام میں سے ہیں اور انہی علاقوں میں رہتے ہیں، اس لیے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں