جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ومعروف سماجی شخصیت انور جمال رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔
چیئرمین لیاقت آبا د ٹاؤن فراز حسیب،چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین اسحاق تیموری،
وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنرلیا قت آباددریا خان پتافی، میونسپل کمشنر ناظم آباد عزیر الرحمن،
ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم زیدی سمیت دیگر بلدیاتی افسران کا اظہار افسوس۔
سماجی خدمات کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فراز حسیب
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ا ور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سید محمد مظفر
کراچی ……………… چیئرمین لیاقت آبا د ٹاؤن فراز حسیب،چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین اسحاق تیموری،وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنرلیا قت آباددریا خان پتافی، میونسپل کمشنر ناظم آباد عزیر الرحمن،ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم زیدی سمیت دیگر بلدیاتی افسران کا انور جمال کے انتقال پر اظہار افسوس
چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انور جمال ایک نیک دل، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ سماجی خدمات کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے
اور اُن کے درجات بلند فرمائے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے دعاء کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ا ور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین