پاک امریکہ و ایران کشیدگی میں پاکستان کے سفارتی کردار پر ‘یومِ تشکر’، ضلع کیماڑی میں شاندار ریلی کا انعقاد
اسسٹنٹ کمشنر سائٹ، ندا سمن کی سربراہی میں نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کارز،عملے اور مورڑو میر بحر ٹاؤن کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی
پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
کراچی ……… عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار اور بڑی کامیابی پر حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈ پٹی کمشنر کیماڑی کی ہدایت پر ڈی سی آفس سے ایک پروقار ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور اسے ملک کی بڑی سفارتی فتح کے طور پر منانا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر سائٹ، ندا سمن کی سربراہی میں نکالی گئی اس ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کارز، ڈی سی آفس کے عملے اورمورڑو میر بحر ٹاؤن کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ ٹاؤن چیئرمین علی اکبر اور ٹاؤن میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال کی خصوصی ہدایت پر ملازمین کی بڑی تعداد ریلی کا حصہ بنی اس موقعے پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور امن پسندی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا

ریلی میں پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ ہماری فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ خطے میں امن کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔