پیور بلاک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی

چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کا وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی کے ہمراہ بڑا میدان، ریلوے پھاٹک یونین کمیٹی نمبر 02 کے
اطراف مختلف سڑکوں کا تفصیلی دورہ
مذکورہ علاقے میں جلد پیور بلاک کے ذریعے نئی سڑک تعمیر کی جائے گی
عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے:سید محمد مظفر
اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا:محمد نعمان صدیقی

کراچی ……….. چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنے وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی کے ہمراہ بڑا میدان، ریلوے پھاٹک یونین کمیٹی نمبر 02 کے اطراف مختلف سڑکوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینا، آئندہ تعمیر ہونے والی سڑک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا اور تجاوزات کی موجودگی کا معائنہ کرنا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمدودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے میں جلد پیور بلاک کے ذریعے نئی سڑک تعمیر کی جائے گی

تاکہ اہلِ علاقہ کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔دورے کے دوران چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کچرے کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ناظم آباد ٹاؤن کے تمام علاقے صاف ستھرے اور منظم نظر آئیں، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے

اپنا تبصرہ لکھیں