پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر سیسی ہیڈ آفس میں پروقار تقریب

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر سیسی ہیڈ آفس میں پروقار تقریب

کراچی……… اگست 14 2025ئ کو سیسی ہیڈ آفس میں پاکستان کے 78ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر سیسی صفدر حسین رضوی نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب میں سیسی کے ڈائریکٹرز سیف اللہ خان، سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر سعادت احمد میمن، ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمن ڈاکٹر علی دانش کاظمی، ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد وسیم، ڈائریکٹر جی پی فنڈ بورڈ علی جمانی، ڈائریکٹر آڈٹ محمد طاہر، ایڈمن کم سیکورٹی آفیسر رضوان سعید، ٹرانسپورٹ آفیسر وسیم احمددیگر افسران و اسٹاف کے علاوہ پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے سیسی کے صدراحمدنواز سمیت دیگر نے شرکت کی

شرکاء نے قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں سوشل سیکیورٹی آفیسر اور معروف گلوکار شہزادہ نواب نے ملی نغمے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا

اپنا تبصرہ لکھیں