یوم آزادی پیغام صفدر حسین رضوی کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن
اگست 14 ٰآزادی کا دن ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس دن ہمارے آبا اجداد نے بے پناہ قربانیاں دے کر ہمیں ایک آزاد وطن عطا کیا۔ آج ہم پاکستان کا 78واں جشنِ آزادی مناتے ہوئے اپنے ان بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قیامِ پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا

یہ دن ہمیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خلوصِ نیت اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ بطور کمشنر سوشل سیکیورٹی سندھ میرا عزم ہے کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، کیونکہ مزدور طبقہ ہی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے
آئیے، ہم سب عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے اور اس وطنِ عزیز کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک مثالی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے