محرم صفورا ٹاؤن بلدیاتی خدمات فراہمی

چئیرمین صفورا ٹاؤن کی سربراہی میں برسات اور محرم الحرام میں محکمہ جات متحرک

بروقت نکاسی آب کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی جاری

افسران وعملہ مزید برسات سمیت محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے الرٹ

مناسب حکمت عملی کے تحت رین ایمرجنسی اور محرم الحرام کے حوالے سے خدمات فراہم کر رہے ہیں،راشد خاصخیلی

بروقت نکاسی آب سر انجام دیکر ڈوبے ہوئے علاقوں کو کلئیر کیا،راشد خاصخیلی

امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،راشد خاصخیلی

مجھ سمیت افسران وعملہ شب وروز بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے دفاتر اور علاقوں میں موجود ہیں،راشد خاصخیلی

۔

کراچی …….. چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں صفورا ٹاؤن کے محکمہ جات برسات کے بعد نکاسی آب اور محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے سرگرداں ہیں نکاسی آب کو تیزی سے مکمل کرنے کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس پر منتظمین امام بارگاہ مطمئن ہونے کے ساتھ صفورا ٹاون کی کارکردگی کو سراہا رہے ہیں.

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ مناسب حکمت عملی کے تحت رین ایمرجنسی اور محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں گزشتہ دن کی تیز برسات کے بعد بروقت نکاسی آب کے کام سر انجام دیکر شاہراہوں اور علاقوں کو کلئیر کیا گیا، صفورا ٹاؤن کی شاہراہیں رواں دواں ہیں جبکہ کچھ علاقے جو پانی میں ڈوبے تھے وہ بھی کلئیر کردئیے گئے ہیں

،امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت ٹاؤن کے افسران وعملہ شب وروز بلاتکان بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے دفاتر اور شاہراہون وعلاقوں میں موجود ہیں اور موصولہ شکایات کے ازالے کو فوری طور پر یقینی بنایا جارہا ہے انہوں نے بالخصوص ایکسئین بی اینڈ آر امداد سولنگی،ڈپٹی ڈائریکٹر میونسپل سروسز محمد وقار سمیت دیگر کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا.

اپنا تبصرہ لکھیں