اصل حسینیت کیاہے؟ ڈاکٹر فاروق ستار

حالات چاہے جتنے ناسازگار ہوں حق پرستی کے پرچم کو تھامے رکھنا ہی اصل حسینیت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

پاکستان میں اب مزید مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء و اراکینِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی نشتر پارک میں منعقدہ مجالس میں شرکت، علامہ شہنشاہ حُسین نقوی علامہ عقیل الغروی اور دیگر اہلِ تشیع طبقہ فکر کے علماء کرام سے ملاقات

کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و اراکینِ قومی ڈاکٹر فاروق ستار کی نشتر پارک میں منعقدہ مجالس میں شرکت کی، بعد مجلس علامہ شہنشاہ حُسین نقوی صاحب علامہ عقیل الغروی صاحب اور دیگر اہل تشیع طبقہ فکر کے علماء کرام سے ملاقات بھی کی، ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری کو قائم رکھنے پر زور دیا گیا،

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایام مقدسہ ہماری توجہ حق کی سر بلندی اور باطل کے مٹ جانے کی جانب مبذول کرواتے ہیں اور اُس میں چھپے پیغام کو سمجھنے کی تلقین کرتے ہیں کہ حالات چاہے جتنے ناسازگار ہوں حق پرستی کے پرچم کو تھامے رکھنا ہی اصل حسینیت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب مزید مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تمام عوامل کے سامنے ایم کیو ایم ڈھال بن کر کھڑی ہوگی وطنِ عزیز میں بسنے والے تمام مذاہب و فرقے کے لوگ ایسی تمام کوششوں کو باہمی اتفاق سے ناکام بنا دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں